31 اکتوبر 2016 - 19:51
ایران،عراق کا دہشت گردی اور انسانی حقوق کے حوالے سے مشترکہ موقف پر اتفاق

ایرانی عدلیہ کے سربراہ اور ان کے عراقی ہم منصب نے دہشت گردی اور انسانی حقوق کے حوالے سے مشترکہ موقف پر اتفاق کیا اور دونوں ممالک کے درمیان عدلیہ اور قانونی شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی عدلیہ کے سربراہ اور ان کے عراقی ہم منصب نے دہشت گردی اور انسانی حقوق کے حوالے سے مشترکہ موقف پر اتفاق کیا اور دونوں ممالک کے درمیان عدلیہ اور قانونی شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے.

يہ بات 'آيت اللہ صادق آملي لاريجاني ' نے بغداد كے دورے كے موقع پر اپنے عراقي ہم منصب 'مدحت المحمود ' كيساتھ ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.

فريقين نے مشتركہ پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ تہران اور بغداد دہشت گردي اور انساني حقوق كے حوالے سے مشتركہ موقف ركھتے ہيں.

ايراني عدليہ سربراہ نے كہا كہ اس معاہدے كے تحت اسلامي جمہوريہ ايران اور عراق قيديوں كي حوالگي،عدالتي اور انساني حقوق كے تعاون اور بالخصوص بين الاقوامي سطح پر اسلامي نقطہ نظر سے انساني حقوق كي حمايت كے حوالے سے تعاون كو بڑھائيں گے.

انہوں نے تہران اور بغداد كے درميان عدليہ اور قانوني شعبوں ميں باہمي تعلقات پر اطمينان كا اظہار كيا.

اس موقع پر عراقي عدليہ سربراہ نے كہا كہ اس معاہدے پر عملدرامد كے بعد دونوں ممالك كے درميان دہشت گردي كے خلاف جنگ، انسداد منشيات كے خلاف جنگ اور عدالتي اور قانوني شعبوں ميں دوطرفہ تعاون كو وسعت ملے گي.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲