29 اکتوبر 2016 - 09:38
آل یہود کی بمباری میں کم سن بچے سمیت چار یمنی شہری شہید

سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے جمعے کو صوبہ صعدہ کے ضلع باقم کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس میں تین عام شہری شہید ہوگئے۔

سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صنعا کے علاقے نہم پر بھی کئی بار حملے کیے ہیں جس میں متعدد عام شہریوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

صوبہ محویت کے ضلع صرواح اور بنی سعد پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں ایک بچہ شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

ادھر یمن کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ سعودی جارحیت کے جواب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کی پیشقدمی کے بعد سعودی حکام نے انتہائی وحشت کے عالم میں یمن کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر بھاری تعداد میں فوجی تعنیات کردیئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنگ یمن کی وجہ سے سعودی عرب کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے اور اس کا فوجی سازومان بھی آہستہ آہستہ ختم ہوتا جارہا ہے۔

.......

/169