27 اکتوبر 2016 - 16:04
ٹرمپ کا اسرائیلیوں کو پیغام، ایران جیسے دشمنوں کا ایک ساتھ مقابلہ کریں گے!

امریکی صدارتی انتخابات کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنے حامیوں کو بھیجے گئے ایک متنی پیغام میں اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن، ایران جیسے دشمنوں کے مقابلے میں قیام کرے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی صدارتی انتخابات کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنے حامیوں کو بھیجے گئے ایک متنی پیغام میں اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن، ایران جیسے دشمنوں کے مقابلے میں قیام کرے گا۔

 اخبار لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق یروشلم شہر کے پرانے حصے میں بدھ کو ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بھیجے گئے پیغام کو سننے کے لیے اس کے کچھ حامی جمع ہوگئے تھے۔

اپنے حامیوں کے نام پیغام میں ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ہم ایران جیسے دشمن ملک، جواسرائیل اور اس کی عوام کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئےمصمم ہے، کے مقابلے میں ایک ساتھ مل کر کھڑے ہوں گےاور ساتھ ملکر ایک بار پھر امریکہ اور اسرائیل کو محفوظ بنائیں گے۔
واضح رہے کہ یہودیوں کا یہ اجتماع امریکہ کے ریپبلکن کے ایک حامی گروہ کی طرف سے مقبوضہ علاقوں میں منعقد کیا گیا تھا۔
گزشتہ دو ماہ کے دوران اس گروہ نےمقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہنے والے امریکیوں کے ووٹ کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوششیں شروع کی ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ عرصے قبل ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ اگر وہ امریکہ کا صدر بن گیا تو بیت المقدس کو اسرئیل کا دارالحکومت بنا دے گا۔

ٹرمپ کے اس بیان پر دنیا بھر کے مسلمانوں  میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲