22 اکتوبر 2016 - 12:47
ننگرہار کے ضلع آزی خیل میں افغان فضائیہ کی بمباری میں کم سے کم چون داعشی ہلاک

افغان فضائیہ کے حملے میں درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے جمعے کے روز مشرقی صوبے ننگرہار کے ضلع آزی خیل میں داعشی دہشت گردوں پر بمباری کی ہے۔
اس بمباری میں کم سے کم چون دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
افغان ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی صوبے کے پاس پچیر نامی علاقے میں ہونے والی زمینی جھڑپ کے دوران بائیس داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
داعش کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں چارعام شہری بھی مارے گئے ہیں۔
صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورس اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں بدستور جاری ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169