اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سنئیر نائب ایرانی صدر نے ملک کے جنوبی ساحلی صوبے بندرعباس میں سالانہ 12 لاکه ٹن سٹیل کی پیداوار کرنے والی فیکٹری کا افتتاح کردیا.
'اسحاق جہانگیری' نے منگل کے روز بندرعباس میں سٹیل پیداوار کی فیکٹری کے پہلے آپریشنل مرحلے کا باقاعدہ افتتاح کردیا.
اس منصوبے کا نام جنوب کیش کاوہ کمپنی ہے جس کی گنجائش سالانہ 12 لاکه سٹیل کی پیداوار ہے.
عالمی اسٹیل ایسوسی ایشن (WSA) اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نے گزشتہ نومبر میں 1.45 ملین اسٹیل پیداوار کرکے دنیا کے صنعتی ممالک کے درمیان 14واں پوزیشن حاصل کی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲