اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسی حالت میں کہ برکس کے رکن ملکوں کو پیچیدہ صورت حال کا سامنا ہے اور ان کی راہ میں مسائل پیدا کئے جا رہے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ بریکس کے رکن ملکوں کے درمیان اعتماد کے عمل کو فروغ دیا جائے۔ انھوں نے ہندوستان کے شہر گوا میں برکس گروپ کے سالانہ سربراہی اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ کھلی معیشت کے قیام اور اسے فروغ دیے جانے کی ضرورت ہے۔
چین کے صدر نے بریکس گروپ کے رکن ملکوں سے اپیل کی کہ وہ گروپ بیس کے گیارہویں سربراہی اجلاس کے نتائج پر، جو ستمبر ماہ میں مشرقی چین کے شہر ہانگجو میں تشکیل پایا تھا، غور کریں اور ایک مستحکم، پائیدار اور متوازن دنیا بنانے کی کوشش کریں۔ واضح رہے کہ ہندوستان، چین، روس، برازیل اور جنوبی افریقہ پر مشتمل گروپ برکس کا آٹھواں سالانہ دو روزہ اجلاس، جو ہندوستان کے شہر گوا میں منعقد ہوا، اتوار کے روز ختم ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169