14 اکتوبر 2016 - 10:42
لیبیا: سرت میں فوج نے داعش عناصر کو مکمل طور پر اپنے محاصرے میں لے لیا

لیبیا کی قومی حکومت کی حامی افواج نے سرت شہر کے مرکزی علاقوں کی جانب پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، فوج نے داعش عناصر کو مکمل طور پر اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔ ادھر یورو نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ قومی حکومت کی حامی افواج نے کمانڈو دستوں کے ذریعے سرت کے نواحی علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا جس کے بعد ان علاقوں کو داعش دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا گیا۔

اس دوران داعش سے وابستہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرکے انہیں سنگین شکست سے دوچار کر دیا گیا۔ اس سے قبل قومی حکومت کی حامی افواج کے ایک اعلی عہدے دار نے بتایا کہ تباہ شدہ عمارتوں اور رہائشی علاقوں میں چھپے ہوئے داعش سے وابستہ اسنائپرز اور روڈ پر نصب شدہ بم پیش قدمی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں۔

گذشتہ دنوں بھی قومی حکومت کی حامی افواج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے جانی نقصانات کے باوجود، سرت شہر کے جنوبی علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے اور اس دوران داعش سے وابستہ متعدد دہشت گردوں کو ہلاک بھی کر دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169