8 اکتوبر 2016 - 12:50
جنوبی کوریا، ایران کے شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی کمپنی کے سی ٹی اور ایران کی فارس اوپن یونیورسٹی مشترکہ تعاون سے 200 میگا واٹ کا شمسی پاور پلانٹ تعمیر کریں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فارس اوپن یونیورسٹی کے چانسلر نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا صوبہ فارس کے شمسی توانائی منصوبے میں 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے آمادہ ہے.

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی کمپنی کے سی ٹی اور ایران کی فارس اوپن یونیورسٹی مشترکہ تعاون سے 200 میگا واٹ کا شمسی پاور پلانٹ تعمیر کریں گے.

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تعمیر کا آغاز رواں ایرانی سال میں کیا جائے گا اور آئندہ 15 ماہ تک یہ منصوبہ مکمل ہو گا.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہ اس منصوبے کا کنٹریکٹ (BOT) یعنی تعمیر۔ کام اور منتقلی پر مبنی ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲