اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے دمشق میں روس کے سفارتخانے پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا ہے البتہ اس حملے میں سفارتخانے کے کسی کارکن کو کوئی گزند نہیں پہنچی ہے-
خبروں میں کہا گیا ہے کہ مارٹر گولے دمشق کے اطراف میں واقع محلے جوہر سے فائر کئے گئے- جس علاقے سے یہ مارٹر گولے فائر کئے گئے ہیں وہ فتح الشام اور فیلق الرحمن نامی دہشت گرد گروہوں کے قبضے میں ہے-
اس درمیان روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ حملہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی ایما پر کئے گئے ہیں جو شام میں جنگ کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ شام میں فائربندی کے تعلق سے روس اور امریکا کے درمیان ہونےوالا سمجھوتہ ان عناصر کے ذریعے ناکام بناگیا ہے جو شام میں طاقت کے استعمال کے سیناریو میں مصروف ہیں-
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکا میں بہت سے حکام شام کے بارے میں ماسکو اور واشنگٹن کے سمجھوتے کے حق میں نہیں ہیں, کہا کہ امریکیوں نے شام کے بارے میں اپنے وعدوں منجملہ کاستیلو شاہراہ کھولنے اور دہشت گردوں کی صفوں سے ان لوگوں کو جنھیں وہ اعتدال پسند کہتاہے, الگ کرنے کے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے۔
.......
/169