4 اکتوبر 2016 - 14:10
محرم امن کمیٹی پشاور، پریس کانفرنس + تصاویر

محرم الحرام امن کمیٹی کی جانب سے پشاور پریس کلب میں محرم الحرام میں امن و ہم آہنگی کے قیام کیلئے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ، جس میں اقلیتی برادری کے عوامی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت خیبر پختونخوا میں محرم کمیٹی کے زیراہتمام پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ اسلام امن و محبت، ہم آہنگی و بھائی چارے کا دین ہے اور احترام آدمیت کا درس دیتا ہے۔ پریس کانفرنس سے محرم کمیٹی پشاور کے صدر اور شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری مظفرعلی اخونزادہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں محرم الحرام میں قیام امن اور اتحاد امت کے حوالے سے گفتگوکی۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر کی سربراہی میں شیعہ علماء کونسل کا ایک وفد باقاعدہ طور پر کانفرنس میں شریک تھا۔ وفد میں صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی، صوبائی جنرل سیکرٹری مظفر علی آخونزادہ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا سید مرتضی علی شاہ،صوبائی سیکرٹری مالیات میر مرتضی شامل تھے۔ پریس کانفرنس میں علامہ جواد ہادی، علامہ نذیر حسین مطہری علامہ ارشاد خلیلی، اور دیگر مذاہب کے نمائندگان بھی شریک تھے۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر اقلیتی برادری کے نمائندوں نے ہاتھوں کی زنجیر بناکر اتحاد اور وحدت کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

.......
/169