1 اکتوبر 2016 - 11:15
شامی فوج نے مختلف علاقوں کو داعش سے آزاد کروا لیا

شامی فوج نے داعشی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مختلف علاقوں کو آزاد کرا لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج کے جوانوں نے ہفتے کی صبح مشرقی شام کے شہر دیرالزور میں ایک بڑا حملہ کر کے ام عبود نامی پہاڑی چوٹی کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ اس حملے کے دوران درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ شامی فوج کے دستوں نے دیرالزور کے علاقے، المقابر اور العرفی پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے انھیں بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ تیل کے ذخائر سے مالا مال دیرالزور شہر سن دو ہزار چودہ سے دہشت گر دوں کے محاصرے میں محصورین کے لئے امدادی سامان ہوائی جہازوں کے ذریعے گرائی جاتی ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج کے جوانوں نے جنوبی شام کے شہر درعا میں بھی دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ اس کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ ادھر حلب سے ملنے والی خبروں کے مطابق شامی فوج اب شہر کے مشرقی علاقے کی جانب پیشقدمی کر رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ حلب کے مشرقی علاقوں سلیمان الحلبی اور بستان الباشا میں شامی فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ شامی فوج نے جمعے کی صبح حندرات کیمپ سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے کے بعد شمالی حلب کے کندی ٹاؤن کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج، فضائیہ کے شیلٹر میں مشرقی حلب میں مسلسل پیشقدمی کر رہی ہے۔ شامی فوج نے دہشت گردوں کو کاستیلو شاہراہ سے کئی کلو میٹر پیچھے دھکیل دیا ہے۔ شام مخالفین کے نام نہاد ہیومن رائٹس آبزر ویٹری گروپ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شامی فوج، حلب سٹی کے بہت قریب پہنچ گئی ہے۔ شامی فوج نے دہشت گردوں کو کاستیلو شاہراہ سے کئی کلو میٹر پیچھے دھکیل دیا ہے۔ شامی دوسری جانب حلب کے نواحی علاقے المیدان پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں چودہ عام شہری زخمی ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲