30 ستمبر 2016 - 16:03
امریکہ کے مسلمان ہلیری کلنٹن کو ووٹ دیں/ہلیری کلنٹن اوباما کی سیاست کو جاری رکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں

فتح اللہ گولن نے امریکہ کے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھرپور شرکت کریں اور ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کلنٹن کو ڈونالڈ ٹرمپ کے مقابل منطقی اور بافہم امیدوار قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فتح اللہ گولن نے امریکہ کے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھرپور شرکت کریں اور ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کلنٹن کو ڈونالڈ ٹرمپ کے مقابل منطقی اور بافہم امیدوار قرار دیا۔

فتح اللہ گولن نے کہا کہ ریپبلکن پارٹی کے افراد نے ہمیشہ ہی مسلمانوں اور اسلامی ممالک کے خلاف زہرافشانی کی ہے۔ مگر ڈیموریٹک پارٹی کے آخری صدر براک حسین اوباما نے ہمیشہ منطقی موقف اپنایا ہے۔ اور ہلیری کلنٹن اوباما کی سیاست کو جاری رکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کی سیاست اردوغان کی آمریت پر ٹھہر گئی ہے مگر ترکی کے لوگ بھی امریکہ کی طرح جمہوریت کا مزہ چکھ سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169