30 ستمبر 2016 - 13:46
یمن پر سعودی حملے جاری، کئی عام شہری شہید اور زخمی

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملوں میں بہت سے عام شہری شھید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی شام یمن کے علاقے الضیعہ پر بمباری کی جس میں کم از کم چار عام شہری شھید اور کئی زخمی ہو گئے۔ سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبہ صعدہ کے الثعبان اور مندبہ علاقوں اور صوبہ حجہ کے گمرکات حرض علاقے پر بھی بمباری کی۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ مارب کے علاقے المشجح کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

سعودی عرب نے رازح ضلع کے برکان علاقے پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو یمنی شہری مارے گئے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی سعودی عرب کے ان حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں صامطہ اور ابوالمض چھاؤنی پر میزائلوں سے حملہ کیا۔

یمنی فورسز نے صوبہ لحج کے شہر کہبوب کے جنوب میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانے پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲