22 ستمبر 2016 - 13:00
موصل کی آزادی قریب؛ داعش کے خود ساخت خلیفہ ابوبکر البغدادی ایک بار پھر منظر عام پر آگئے

موصل ۔۔۔ داعش کے خود ساختہ خلیفہ بغداد سے 405کلومیٹر کی دوری پر صوبہ نینو ا میں واقع اپنے خفیہ ٹھکانوں پر شدید حملوں سے ڈر کر موصل شہر کی ایک کالونی میں باہر نکل آئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش کے خود ساختہ خلیفہ بغداد سے 405کلومیٹر کی دوری پر صوبہ نینو ا میں واقع اپنے خفیہ ٹھکانوں پر شدید حملوں سے ڈر کر موصل شہر کی ایک کالونی میں باہر نکل آئے۔ اس امر کا انکشاف نینوی گورنری سے نشریات پیش کرنے والے عراقی ٹی وی اور عرب ہیرالڈ نے مقامی ذرائع کے حوالے سے کیا۔ ٹی وی نے ذرائع کی درخواست پر ان کی شناخت ظاہر نہیں کی اور بتایا گیاہے کہ البغدادی ایک سفید رنگ کی گاڑی میں سوار تھے جسے داعش کے جنگجوؤں نے گھیر رکھا تھا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ موصل جون 2014 ء سے داعش کے کنٹرول میں تھا اور عمومی طورپر خیال کیا جاتا ہے کہ ابوبکر البغدادی مستقل طورپر شام کے علاقے رقہ کا رہائشی ہے جہاں عام آبادی کی وجہ سے فضائی کارروائی سے گریز کی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔

/169