21 ستمبر 2016 - 11:20
 ایران،کینیڈا وزائے خارجہ کی ملاقات/باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

محمد جواد ظریف اور اسٹیپهن ڈیون نے نیویارک میں ایک ملاقات کے دوران تازہ ترین بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا اور تمام شعبوں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے کینیڈین ہم منصب کیساته ملاقات کے دوران تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.
محمد جواد ظریف اور اسٹیپهن ڈیون نے نیویارک میں ایک ملاقات کے دوران تازہ ترین بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا اور تمام شعبوں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا.
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں.
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس میں صدر مملکت حسن روحانی اپنے خطاب کے دوران مختلف اہم مسائل پر اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن کو بیان کریں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز