17 ستمبر 2016 - 15:57
وہابیت کے ہاتھ مسلمانوں کےخون سے رنگین ہیں: آیت اللہ سید احمد میرعمادی

ایران کے صوبہ لرستان کے نمائندہ ولی فقیہ نے وہابیت کو امت مسلمہ کے لیے ایک مصیبت قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ اس جھوٹے گروہ کے ہاتھ مسلمانوں کےخون سے آلودہ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ لرستان کے نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید احمد میرعمادی نے ١۵ستمبرکو خرم آباد میں حج وزیارت آرگنائزیشن کے سربراہ سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ اس وقت تکفیری دہشتگردوں کی حمایت کرکے حکومت آل سعود مسلمانوں کے خلاف ظلم وستم کررہی ہے۔
انہوں نے وہابیت کو اسلام کی اصلی مشکل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس گمراہ اورمنحرف فرقے سے آگاہ کرنے کے لیے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے۔
آیت اللہ میرعمادی نے مزید کہا ہے کہ اس گمراہ فرقے کے خلاف جنگ کے لیےثقافتی پروگراموں کے انعقاد،کتابوں کی اشاعت اورسیمیناروں کا انعقادایک بہت بڑا کارنامہ شمارہوتا ہے۔
انہوں نے خطے میں تکفیری مظالم سے آل سعود کی حمایتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی استعمار کے آلہ کارکےعنوان سے آل سعود امریکی اسلام کی ترویج کے درپے ہے۔
صوبہ لرستان کےنمائندہ ولی فقیہ نےمزید کہا ہےکہ آل سعود اوروہابیت کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے آلودہ ہیں۔
انہوں نے سانحہ منیٰ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ سانحہ آل سعود کی نااہلی کا نتیجہ اورآل سعود کے نالائق اورنااہل حکمرانوں کے مظالم کا ایک گوشہ تھا۔
آیت اللہ میرعمادی نےمزید کہا ہےکہ خانہ کعبہ کی زیارت کے لیے گئے ہوئے کچھ مسلمانوں کی شہادت ایک دردناک اورتلخ واقعہ تھا کہ جو مسلمانوں کے ذہنوں سے صاف نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169