اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے تربیتی اور تعلیمی اعلی کمانڈر بریگیڈیئر سید کمال پیمبری نے آل سعود کو عالمی سامراجی اور استکباری طاقتوں کا آلہ کار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور آل سعود نے اسلامی ممالک اور خطے کے امن و اماں کو تباہ کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ آل سعود کا کینہ اور دشمنی روبروز نمایاں ہورہی ہے پہلے یہ دشمنی پنہاں تھی لیکن اب ایران کے ساتھ آل سعود کی دشمنی آشکار اور نمایاں ہوگئی ہے۔سید کمال پیمبری نے رہبر معظم کے اس سال حج کے پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر مسلم ممالک کے امن کو تباہ کردیا ہے اور وہ ایران کے امن کو بھی تباہ کرنے کی پالیسی پر گآمزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی نصیحتون کا کوئی خریدار نہیں ہے اور سعودی عرب کے ساتھ ایران نے بہت رواداری سے کام لیا ہے لیکن اب رواداری سے کام نہیں چلےگا کیونکہ ان کی دشمنی اور دعاوت کا سلسلہ جاری ہے اور آل سعود عالمی سامراجی طاقتوں کی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ منی کے المناک واقعہ میں آل سعود نے غفلت اور لاپرواہی سے کام لیا کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ بعض مسلم ممالک آل سعود کی کوتاہیوں غفلتوں اور غلطیوں کو اللہ تعالی کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ آل سعود منی کے واقعہ میں تعاون نہیں کررہے تھے لیکن رہبر معظم انقلاب اسلامی کے انتباہ کے بعد ان کی آنکھیں کھولیں اورمنی میں شہید ہونے والے ایرانی حجاج کرام کی لاشیں ایران کے حوالے کرنے پر مجبور ہوگئے۔
.......
/169