16 ستمبر 2016 - 12:04
بوکوحرام کی نائجیریا کے صدر اور آرمی سربراہ کو ہلاک کرنے کی دھمکی

نائیجیریا میں سعودی عرب سے وابستہ وہابی دہشت گرد گروہ بوکوحرام نے نائجیریا کے صدر اور آرمی چیف کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں سعودی عرب سے وابستہ وہابی دہشت گرد گروہ بوکوحرام نے نائجیریا کے صدر اور آرمی چیف کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ یوٹیوب پر بوکوحرام کی طرف سے جاری کردہ اس پیغام میں ایک دہشت گرد نے کہا کہ بوکوحرام اب زیادہ مضبوط ہوچکی ہے اور اب وہ مزید حملے کرے گی۔ یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے یہ جہادی گروہ کوئی بڑا حملہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔

.......

/169