6 ستمبر 2016 - 11:07
جنرل پوردستان: دشمن مختلف طرح کے جنگی حربوں کے ساتھ میدان میں آیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمن مختلف طرح کی جنگوں کی اسٹریٹیجی کے سہارے اپنے اھداف حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنرل احمد رضا پوردستان نے پیر کے دن تہران میں مالک اشتر فیسٹیول سے خطاب میں کہا کہ دشمن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ترکیبی جنگوں کی اسٹریٹیجی اپنائی ہے اور وہ دھمکیوں، پابندیوں، اقتصادی دباؤ اور نرم جنگ کے تمام ہتھکنڈوں، نیم کلاسیکل اور کلاسیکل جنگی حربوں سے علاقے میں اپنے اھداف حاصل کرنا چاہتا ہے۔

جنرل پوردستان نے کہا کہ دشمن اسلامی انقلاب کی کامیابی کے وقت سے ہی اسلامی انقلاب کو الگ تھلگ کرنے کے درپے تھا لیکن اس میں ناکامی کے بعد اس نے مخالف گروہوں کی حمایت کرکے سرحدی علاقوں میں بدامنی پھیلانا چاہی اور آخر کار صدام کو ورغلایا اور لالچ دلایا لیکن یہ تمام سازشیں رہبرانقلاب اسلامی کی دانشمندانہ تدبیروں سے ناکام ہو گئیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ آج دشمن کلاسیکل جنگ کے میدان میں تکفیری ایجنٹوں کے ذریعے نیابتی جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اقتصادی دباؤ ڈال کر عوام اور اسلامی نظام کے حکام کے درمیان شگاف ڈالنا چاہتا ہے۔

.......

/169