5 ستمبر 2016 - 19:13
ایران، عمان کی دوستی تمام تر باہمی مفادات سے بالاتر ہے: ایرانی وزیر داخلہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سلطنت عمان کے درمیان وسیع اور گہرے تعلقات قائم ہیں اور یہ دوستی تمام تر رسمی روایات اور قومی مفادات سے بهی بالاتر ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سلطنت عمان کے درمیان وسیع اور گہرے تعلقات قائم ہیں اور یہ دوستی تمام تر رسمی روایات اور قومی مفادات سے بهی بالاتر ہے.

یہ بات 'عبدالرضا رحمانی فضلی' نے ایران کے دورے پر آنے والے اپنے عمانی ہم منصب کے ساته گزشتہ روز ایک ملاقات میں کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کے جنوبی صوبوں اور عمان کے ساحلی صوبوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی روابط بڑهانے کے لئے سازگار فضا قائم ہوئی ہے اور ایران اس حوالے سے تعاون بڑهانے پر آمادہ ہے.

انہوں نے ایران اور علاقائی بالخصوص خلیج فارس کے ممالک کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی اقوام کے دشمن ہرگز خطی ممالک کے درمیان اتحاد اور مضبوط دوستی کے خواہاں نہیں ہیں.

اس موقع پر سلطنت عمان کے وزیر داخلہ نے ایران کے ساته مضبوط تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات خطے اور عالمی برادری کے لئے اہم ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲