24 اگست 2016 - 10:38
شامی عیسائی مذہبی علمائےکرام کا بین الاقوامی برادری سے دمشق پر عائد پابندیوں کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ

شام کے عیسائی مذہبی علمائےکرام نے دنیا اورمتعلقہ ریاستوں سے شامی عوام کا محاصرہ اورپابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے سرکردہ عیسائی مذہبی رہنما’’جان یزگی، گریگورس لہام اور ایگناتوس افریم ‘‘نے ایک اپیل میں دنیا اورمتعلقہ ریاستوں سے شامی عوام کامحاصرہ اور پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ اگر ان پابندیوں کے پیچھے سیاسی اہداف پوشیدہ ہیں تو اسے شامی عوام کی روزمرہ زندگی متاثر ہوئی ہے۔

اپنی اپیل میں شام کے عیسائی مذہبی علمائےکرام نے کہاکہ اگرچہ شامی عوام مصائب کے سامنے استقامت کا مظاہرہ کرتی آرہی ہے تاہم سماجی صورتحال اورغربت میں اضافہ ہورہا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شام پر عائد ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کو انسانیت اوربین الاقوامی معاہدوں کی بنیاد پر پابندیوں کو ختم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ شام پر عائد ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے سے شامی عوام میں اتحاد بحال ہوگا اورشامی عوام کے مصائب کو روکنے میں مددملےگی ۔

انہوں نےکہاکہ ہماری یہ اپیل ایسی ریاستوں اورانسانی حقوق تنظیموں کہ جو شامی عوام کی مددکرنا چاہتے ہیں کی خواہشات کے عین مطابق ہے۔

شامی عیسائی مذہبی علمائےکرام نےاپنے بیان میں ملک میں سرمایہ کاری کے فقدان اوربین الاقوامی پروازوں کی بندش اوربرآمدات پر پابندی اورشام کی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اسطرح کے اقدامات نے شامی عوام کی اقتصادی حالت کو مزیدبگاڑدیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲