اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی وزیر پانی و بجلی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران سے توانائی کی درآمد کے لئے تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.
یہ بات 'خواجہ محمد آصف' نے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر 'مہدی ہنردوست' کے ساته ایک ملاقات میں کہی.
انہوں نے کہا کہ توانائی کے جلد حصول کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران ایک مناسب ذریعہ ہے اور ہم ایران سے اپنی توانائی کی ضروریات کو سستے داموں حاصل کرسکتے ہیں.
انہوں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساته مزید تعلقات بڑهانے کو اہمیت دیتا ہے.
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اس حوالے سے ہم توانائی سمیت انفراسٹیکچر اور مصنوعات پیداوار کے شعبوں میں ایران کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں.
اس ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے عالمی پابندیوں کے خاتمے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے بعد ایرانی سرمایہ کاری کے لئے سازگار فضا قائم ہوئی ہے اور اس حوالے سے ہمسایہ ملکوں کے ساته تعاون کو فروغ دینا ہماری ترجیح ہے.
مہدی ہنردوست نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان موجود منصوبوں پر عمل درآمد اور نفاذ سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی.
انہوں نے مزید کہا کہ پاک،ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل سے برادر ملک میں خوشحالی کی راہ ہموارہ ہوجائے گی.
پاکستانی وزیر پانی و بجلی نے اس موقع پر پاکستان،چین مشترکہ اقتصادی راہداری منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام خطی ممالک اس منصوبے سے مستفید ہوسکتے ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲