اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق غاصب اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل کے علاقے میں واقع حضرت ابراہیم علیہ السلام کے روضے کے قریب واقع ایک چیک پوسٹ سے فلسطینی لڑکی پر براہ راست فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گئی۔
صیہونی حکام نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی لڑکی غیر آتشیں ہتھیار سے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنا چاہتی تھی۔
اس طرح کے بے بنیاد دعوے کے تحت پچھلے دو روز میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والی یہ تیسری فلسطینی لڑکی ہے۔
صیہونی فوجیوں نے جمع کی صبح الخلیل کے علاقے پر حملہ کرکے کم سے کم سات فلسطینیوں کو اغوا بھی کر لیا۔
اسی دوران بیت المقدس کے قریب واقع قلندیا چیک پوسٹ کے اطراف میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں ملی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کہا کہ گیا ہے کہ مسجد الاقصی میں نماز کی ادائیگی سے محروم کئے جانے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں کم سے کم ایک فلسطینی شہید اور چالیس دیگر زخمی ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲