22 مئی 2016 - 10:28
امریکی صدر اور عراقی وزیر اعظم کی ٹیلیفونک گفتگو

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بارک اوباما اور حیدر العبادی نے ٹیلیفونی گفتگو میں بغداد کے گرین زون میں سخت حفاظتی تدابیر انجام دینے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بارک اوباما اور حیدر العبادی نے ٹیلیفونی گفتگو میں بغداد کے گرین زون میں سخت حفاظتی تدابیر انجام دینے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اوباما اور العبادی نے اس گفتگو میں اس طرح سے مذاکرات انجام دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی کہ جس کے باعث عراقی عوام،جمہوری اداروں کے توسط سے اپنے مطالبات حاصل کرسکیں-

امریکی صدر نے اسی طرح عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے ساتھ سمجھوتے کو حتمی شکل دینے کے لئے ان کی حکومت کی جانب سے انجام پانے والے اقدامات کی تعریف کی اور داعش دہشت گرد گروہ کے ساتھ جنگ کے دوران ، عراقی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے عالمی برادری کی حمایت کو اہمیت کا حامل قرار دیا-

واضح رہے کہ مقتدی صدر کے حامی جمعے کو بغداد کے گرین زون میں داخل ہونے کے بعد وزیر اعظم کے دفتر میں گھس میں گئے تھے- گرین زون انتہائی سخت سیکورٹی کا حامل علاقہ ہے جہاں پارلیمنٹ، سرکاری عمارتیں اور متعدد غیر ملکی سفارت خانے واقع ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169