اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی دارالحکومت تہران میں 26 سے 27 دسمبر تک اسلامک ورلڈ اکیڈمی برائے سائنس کے 20ویں اجلاس منعقد کیا جائے گا.
یہ بات ایرانی سائنس اور ٹیکنالوجی مرکز کے سیکریٹری پرویز کرمی نے ارنا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کهی.
انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں 21 ممالک سے اسلامی اکیڈی آف سائنس کے ماہرین اور سائنسدانوں سمیت 60 اکادمیوں کے سربراہان اور یونیورسٹیوں کی چانسلرز بهی شرکت کریں گے.
اس موقع پر پرویز کرمی نے کہا کہ اس اجلاس کے موقع پر نےنو، بایو ٹیکنالوجی، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس کے شعبوں میں سائنس دانوں کو ایوارڈ بهی دئیے جائیں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲