11 دسمبر 2015 - 17:11
عراق سلامتی کونسل میں رسمی طور پر ترکی کے خلاف مقدمہ دائر کرے گا

حیدر العبادی نے اپنے ملک کے وزیر خارجہ کو دستور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں رسمی طور پر ترکی کے خلاف مقدمہ دائر کریں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اپنے ملک کے وزیر خارجہ کو دستور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں رسمی طور پر ترکی کے خلاف مقدمہ دائر کریں کہ ترکی نے عراق کی سرزمین پر جارحانہ تجاوز کیا ہے۔
عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس بارے میں کہا ہے کہ عراق کی زمین پر ترکی کے فوجی تجاوز کے خلاف سلامتی کونسل کو ٹھوس قدم اٹھانا  ہو گا اور ترکی کے اس جارحانہ اقدام کی مذمت کرنا ہو گی۔
احمد جمال نے مزید کہا: عرب لیگ سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ہنگامی نشست بٹھا کر عراق میں ترکی کی جارحانہ مداخلت کے خلاف اپنا رد عمل ظاہر کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲