7 دسمبر 2015 - 14:13
افغانستان: پولیس ہیڈکوارٹرپر خود کش حملہ, 12افراد ہلاک

افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹرپر خود کش حملے میں کم ازکم 12افراد ہلاک ہوگئے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹرپر خود کش حملے میں کم ازکم 12افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع سرخورود زورداردھماکے سے لرزاٹھا جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں میں سویلین اور پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ 9زخمی ہوئے ہیں ۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت کے کمپاﺅنڈ کے قریب ایک خودکش بمبار نے بارودسے بھری گاڑی اڑادی.

.......

/169