اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے سنیچر کو، امریکا اور صیہونی حکومت کے وزرائے جنگ کے حالیہ بیان کے جواب میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی اور صیہونی حکومت کی ہر ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری دفاعی حکمت عملی ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے اور تحریک مزاحمت کی حمایت کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکا اور صیہونی حکومت کی مجرمانہ اور جارحانہ ماہیت سے دنیا کی اقوام اچھی طرح واقف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی اقوام ان دونوں حکومتوں کو جنگ پسند، جارح اور انسانیت کی دشمن سمجھتی ہیں لہذا ضروری نہیں ہے کہ یہ حکومتیں ہر روز اپنی زبان سے اپنی ماہیت بیان کریں ۔
ایران کے وزیر دفاع نے غاصب صیہونی فوجیوں کے مقابلے میں حزب اللہ اور حماس کی مزاحمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور حماس کے ساتھ ہی صومالیہ جیسے چھوٹے سے ملک کی قوم نے بھی امریکا، صیہونی حکومت اور ان کے اتحادیوں کو شرمناک شکست سے دوچار کیا ہے۔
وزیر دفاع جنرل دہقان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکا اور جعلی صیہونی حکومت کے دھمکی آمیز بیانات کو ان کی کمزوری کی علامت سمجھتا ہے لیکن اسی کے ساتھ ان کی ہر جارحیت پر انہیں ناقابل فراموش سبق دینے کے لئے بھی تیار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169