16 جولائی 2015 - 02:45
کویت اور سعودی عرب کے بعد اب پاکستان میں نماز وحدت کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک ساتھ نماز وحدت کا عظیم الشان مظاہرہ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کویت اور سعودی عرب میں نماز وحدت کی ادائیگی کے بعد اب پاکستان میں تمام مسالک میں محبت اور اتحاد کے فروغ کیلئے پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک ساتھ نماز وحدت کا انعقاد۔
شیعہ سنی علماء،عوام اور تاجربرادری نے نماز وحدت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو مذہبی فرقہ ورانہ اختلافات کو بھلا کر سچے مسلمان ہونے کا ثبوت دینا چاہیے، مسلمان بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیکر ہی دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کویت اور سعودی عرب میں نماز وحدت کی ادائیگی کے بعد اب پاکستان میں تمام مسالک میں محبت اور اتحاد کے فروغ کیلئے پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں نماز وحدت ادا کی گئی جس میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

.......

/169