اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل حسن فیروز آبادی نے جمعرات کے دن نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس مرحلے میں مذاکرات اور منطق، خطرے کو بخوبی دور کر سکتی ہے، اس مرحلے میں فوجی موجودگی کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور ہم اس مرحلے میں وقت اور موقع سے فائدہ اٹھا کر خود کو مضبوط کر رہے ہیں- انھوں نے مزید کہا کہ سفارتکار، اس دفاعی طاقت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں- میجر جنرل حسن فیروز آبادی نے مزید کہا کہ دفاعی طاقت کے مذاکرات پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں بنابریں ہمارا استحکام، ان کی پشت پناہ کے مترادف ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169