اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے دہشتگردی کے مقابلے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔ شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خطوط ارسال کئے ہیں جن میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ ترکی کی حکومت نے ادلب، جسر الشغور اور اشتبرق سٹی میں دہشتگرد عناصر کی منتقلی میں مدد کی تھی۔ ان خطوط میں شام کے خلاف ترکی کی جارحیت روکے جانے اور اس جارحیت میں ملوث افراد کو سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دمشق نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ترکی کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی حمایت، شام کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے، تاکید کی ہے کہ جسر الشغور، اشتبرق سٹی اور ان سے قبل ادلب اور حلب شہروں پر دہشتگردانہ حملے، ترک فوج کی لاجسٹیک حمایت کے ساتھ انجام پائے تھے۔
.......
/169