اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں محمد جواد ظریف اور فیڈریکاموگرینی کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کے موقع پر یورپی یونین کے خارجہ امور کی نائب سربراہ، ہلگا اشمید اور ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی بھی موجود تھے- ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات سے قبل، یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکاموگرینی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے جوہری مذاکرات کی کامیابی، ایران کے علاقائی کردار کے استحکام کا باعث بنےگی- انھوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ بحران شام کے حل سے متعلق مذاکرات کا سلسلہ شروع کروانے میں اقوام متحدہ کی کوششوں میں ایران بھی تعمیری کردار ادا کرے گا- فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ جوہری مذاکرات کا نتیجہ بخش ہونا اور شام کے بحران کے حل میں ایران کا تعمیری کردار، دنیا کا قابل ذکر اہمیت کا حامل مثالی واقعہ شمار ہوگا-
.......
/169