اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے رہنما عمر ریاض عباسی نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ خالد الغامدی کے ایک ہفتے کا دورہ پاکستان اور اس دوران ان کی تقریریں جو صرف بعض انتہاپسندوں اور شدت پسندوں کو راس آتی ہیں، اچھی علامت نہیں ہیں- پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنما نے آل سعود کے اس دعوے کو پوری طرح بے بنیاد قرار دیا کہ یمن کے عوام کی جانب سے سعودی عرب میں موجود مقدس مقامات کو خطرہ لاحق ہے- عمر ریاض عباسی نے کہا کہ یمن کے عوام مسلمان ہیں اور مسلمان مقدس ترین مقامات کے لئے خطرہ نہیں ہو سکتے- پاکستان عوامی تحریک کے رہنما نے کہا کہ سعودی عرب اس حربے سے مسلمانوں کے جذبات سے کھیل کرکے ان کی حمایت حاصل کرنا چاہتا ہے- قابل ذکر ہے کہ امام کعبہ شیخ خالد الغامدی آل سعود کی جانب سے بظاہر مذہبی تبلیغات کے لئے لیکن درحقیقت پاکستان میں انتہاپسندی اور فرقہ پرستی پھیلانے کے ریاض کے اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے مقصد سے ایک ہفتے کے لئے پاکستان بھیجے گئے ہیں- وہ پاکستان میں قیام کے دوران مختلف مسجدوں اور مذہبی حلقوں میں خطاب کریں گے- شیخ الغامدی نے جمعے کو شہر لاہور کی ایک مسجد میں نماز جمعہ بھی پڑھائی- واضح رہے کہ دس روز قبل سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز نے پاکستان کا تین روزہ دورہ کیا تھا-
.......
/169