اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے بیالیس کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا- کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لئے امیدواروں کی مجموعی تعداد گیارہ سو کاون ہے- جس میں سے چھ سو دس آزاد حیثیت میں جبکہ پانچ سو اکتالیس امیدوار اٹھارہ سیاسی پارٹیوں کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس کے لئے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے نام کے بجائے ان کے انتخابی نشان بیلٹ پیپرز پر چھاپے ہیں- ان انتخابات کیلئے بیالیس کنٹونمنٹس میں ایک سو ننانوے وارڈز قائم کئے گئے ہیں، جہاں تیرہ سو سے زائد پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں- اس موقع پر سکیورٹی کے فرائض کے لئے پاک فوج کے بارہ ہزار چار سو جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے-
.......
/169