24 اپریل 2015 - 11:34
ایرانی وزیر دفاع کی ترکی میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں

ایران کے وزیر دفاع بریگیدیئر جنرل حسین دہقان نے استنبول میں اپنے ترک، لبنانی اور پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے جو بین الاقوامی امن کانفرنس میں شرکت کے لئے استنبول گئے ہوئے ہیں، اپنے ترک، لبنانی اور پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر ان سے تبادلہ خیال کیا۔ ایران کے وزیر دفاع نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں فروغ پر زور دیا۔ ترک وزیر دفاع عصمت یلماز نے بھی علاقے میں ایران اور ترکی کے موثر اور اہم کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ان کا ملک دفاعی صنعت میں ایران کے ساتھ مزید تعاون کا خواہاں ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے لبنان اور پاکستان کے وزرائے دفاع سے بھی دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے بارے میں گفتگو کی۔

.....

/169