24 اپریل 2015 - 11:16
ایران اور پانچ جمع ایک کے مذاکرات سستی سے آگے بڑھ رہے ہیں

ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات صحیح راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں لیکن ان کی رفتار سست ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ مذاکرات میں پیشرفت حاصل ہو رہی ہے لیکن یہ سست رفتاری سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ایٹمی سمجھوتے کے ایک نئے مرحلے پر گفتگو شروع ہو چکی ہے۔ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ممالک کے درمیان مذاکرات جمعے کو معاونین کی سطح پر جاری ہیں۔ بدھ اور جمعرات کو بھی ایرانی وفد نے یورپی یونین اور امریکہ کے وفود کے ساتھ مختلف نشستیں منعقد کیں جس کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری ہے۔ یہ مذاکرات پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ممالک کے وفود اور معاونین کی سطح پر جاری ہیں۔ جمعرات کے روز ایران، امریکہ اور یورپی یونین کے ماہرین کے مابین نشستیں منعقد ہوئیں جن میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ بھی شریک تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲