22 اپریل 2015 - 22:51
یمنی عوام کو مبارکباد/ سعودی عرب علاقائی اور عالمی سطح پر بدنام

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر لاریجانی نے سعودی عرب کی طرف سے 27 روزہ مسلط کردہ جنگ میں یمنی عوام کی استقامت ، پائداری اور صبر پر انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے واضح ہوگیا ہے اور علاقائی و عالمی سطح پر سعودی عرب کی حیثیت تباہ اور برباد ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے سعودی عرب کی طرف سے 27 روزہ مسلط کردہ جنگ میں یمنی عوام کی استقامت ، پائداری اور صبر پر انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے واضح ہوگیا ہے اور سعودی عرب کی حیثیت تباہ اور برباد ہوگئی ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ اللہ تعالی ایسے انسان ہر گز معاف نہیں کرتا جو کسی مؤمن کو عمدا قتل کرے، انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن میں بےگناہ بچوں ، عورتوں اور عام شہریوں کو قتل کرکے اپنے امریکی آقا کو خوش کیا ہے انھوں نے کہا کہ کل رات سعودی عرب نے 27 دن تک یمنی عوام پر مسلط کردہ جنگ کے بعد اعلان کیا کہ اس نے اپنے اہداف حاصل کرلئے ہیں اور اب فیصلہ کن طوفان اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ 27 دن کی جنگ میں سعودی عرب نے کیا حاصل کیا؟ سعودی عرب نے جنگ شروع کرنے کے جو اہداف بیان کئے تھے ان میں سے کسی ایک تک بھی نہیں پہنچ پایا، صرف اسنے بمباری کے ذریعہ یمنی عوام کے گھروں اور یمن کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا ہے ، لاریجانی نے کہا کہ عرب عوام کا سعودی عرب سے اعتماد اٹھ گیا ہے اور سعودی عرب علاقائی اور عالمی سطح پر بدنام ہوگیا۔

.......

/169