اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر کا انتخاب کرنے کے لئے اس ملک کی پارلیمنٹ کا، بدھ کے روز بائیسواں اجلاس تشکیل پایا مگر پارلیمانی اراکین کی ضروری تعداد پوری نہ ہونے کی بنا پر صدر مملکت کا انتخاب عمل میں نہ آسکا اور اس طرح یہ بائیسواں اجلاس بھی ناکام ہوگیا- بدھ کے روز کے اجلاس میں صرف چوّالیس پارلیمانی نمائندے موجود تھے جبکہ اجلاس کی کاروائی کو باضابطہ طور پر شروع کرنے کےلئے کم از کم چھیاسی اراکین پارلیمنٹ کی ضرورت تھی- لبنان کے صدر کے انتخاب کےلئے پہلا پارلیمانی اجلاس گذشتہ سال تئیس اپریل کو تشکیل پایا تھا جس میں سمیر جعجع، آٹھ مارچ گروپ کی حمایت حاصل نہ ہونے کی بناء پر صدارت کا عہدہ حاصل کرنے میں ناکام رہے- سمیر جعجع کو مغرب نواز دھڑے "چودہ مارچ" کا نامزد سمجھا جاتا ہے- واضح رہے کہ لبنان میں گذشتہ سال پجّیس مئی کو میشل سلیمان کی صدرات کی مدّت پوری ہوجانے کے بعد سے اقتدار میں سیاسی خلا بدستور جاری ہے اور ابتک صدارت کے عہدے پر کسی ایک شخصیت کے انتخاب پر مفاہمت نہیں ہوسکی ہے- لبنان میں اقتدار کی تقسیم کی بنیاد پر صدارت کا عہدہ عیسائیوں سے مخصوص ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲