اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں برطانوی سفیر " آیان لینڈسی" نے کہا ہے کہ منامہ میں برطانیہ کا نیا بحری اڈہ، لندن کو یہ امکان فراہم کریگا کہ وہ علاقے میں جدید قسم کے اپنے نئے طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کرے۔
اسپوٹنیک نیوز ایجنسی نے بحرین میں برطانوی سفیر کے حوالے سے لکھا ہے کہ منامہ میں برطانوی فوجی اڈے کی تعمیر کا کام دوہزار سولہ میں اختتام پذیر ہوجائے گا۔
منامہ میں یہ برطانوی فوجی اڈہ، انیس سو اکہتر کے بعد خلیج فارس میں کسی یورپی ملک کا پہلا فوجی اڈہ ہوگا۔ یہ بحری اڈہ برطانیہ کو یہ امکان فراہم کرے گا کہ وہ جدید قسم کے طیارہ بردار بڑے بحری جہازوں کو خلیج فارس میں تعینات کرسکے۔
یہ فوجی اڈہ منامہ میں، آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے ہاتھوں تعمیری مراحل میں ہے لیکن حکومت مخالفین بحرین میں اس فوجی اڈے کی تعمیر کے مخالفت کررہے ہیں۔
.......
/169