20 اپریل 2015 - 14:22
حتمی ایٹمی معاہدے کے لئے سیاسی عزم کی ضرورت: ظریف

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے قلم سے ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے دنیا کو امن و صلح کا پیغام دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نیویارک ٹائمز میں ایران کے پیغام کے زیر عنوان مضمون لکھا ہے-

اس مضمون میں ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ گذشتہ مہینوں میں سوئٹزرلینڈ کے مذاکرات میں اہم پیشرفت حاصل ہوئی ہے- انہوں نے لکھا ہے کہ پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کے بارے میں ہر طرح کے شکوک و شبہات دور کرنے کے معیارات اور ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں مفاہمت ہوئی ہے-

ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے لکھا ہے کہ ایران اورپانچ جمع ایک گروپ کے درمیان حتمی ایٹمی معاہدے کے لئے مزید سیاسی عزم کی ضرورت ہے- انہوں نے لکھا ہےکہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی تعاون اور مقابلے، مذاکرات اور خود نمائی نیز سمجھوتے اور دھمکیوں میں سے ایک چیز کا انتخاب کریں-

.......

/169