اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدرنے پیرکے روز اپنے دورہ ایران کے دوسرے روز تہران میں ایران اور افغانستان کی اقتصادی شخصیات کے اجتماع میں کہا کہ افغانستان کی تجارتی پوزیشن ملک کی آمدنی کے پانچ اہم ذرائع میں شامل ہے اورافغان حکومت آئندہ بیس سال کے دوران علاقے میں افغانستان کی اس قدیم پوزیشن کہ وہ ایشیا کی تجارت کا دل اورمرکز تھا، دوبارہ بحال کرنا چاہتی ہے-
انھوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے افغانتسان کی ترقی میں دفتری بدعنوانی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ایران کی اقتصادی شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی حکومت دوسرے ملکوں کے ساتھ شفاف اور صحت مند تجارت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے-
.......
/169