اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کے جریدے المنار نے موثق ذرائع اور سیکورٹی حلقوں کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ممکنہ طور پر مسلح گروہ سعودی عرب میں مسلح کارروائیاں کرنے کے لئے داخل ہو چکے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق مسلح گروہ آل سعود کی مجرمانہ کاروائیوں نیز یمن پر حملوں کے جواب میں سعودی عرب میں حملے کرنا چاہتے ہیں- قابل ذکر ہے کہ یمن پر آل سعود اور اسکے اتحادیوں کے حملوں میں ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں اور ہزاروں گھر، عمارتیں اور مساجد تباہ ہو چکی ہیں- ادھر سیکورٹی حلقوں نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ آل سعود کی پالیسیوں کے نتیجے میں سعودی عرب میں بنیادی تبدیلیاں آ سکتی ہیں- مبصرین کے مطابق عرب ملکوں کے عوام آل سعود کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہیں- بتایا جاتا ہے کہ آل سعود کی حکومت کی بنیادیں کمزور ہو رہی ہیں اور آل سعود جانب سے دہشتگردی کی حمایت اور عرب قوموں کے خلاف جنگ و خونریزی کے نتیجے میں اس کی حکومت کے خاتمے کا امکان قوی ہو گیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲