اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرھار میں ہفتے کے روز ہونے والے ایک اور دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ افغان پولیس حکام کے بقول یہ بم ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ ابھی کسی فرد یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہفتے کی صبح دفتری اوقات میں، افغانستان کے شہر جلال آباد میں واقع "کابل بینک" ایک دھماکے میں چالیس افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ خودکش حملہ جلال آباد میں بینک کے باہر اس وقت ہوا، جب سرکاری ملازمین تنخواہیں حاصل کرنے وہاں جمع تھے، حملے میں 40افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 30 سرکاری ملازم بھی شامل ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے افغانستان کے صدر اشرف غنی احمد زئی کے حوالے خبر دی تھی کہ داعش نے کابل بینک میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے-
.......
/169