اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے صدر الباجی قائد السبسی نے ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک یمن کے بےگناہ عوام پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں شرکت نہیں کرےگا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے کس جرم میں یمن کے عوام پر حملہ کیا ، سعودی عرب کو یمن کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق کس نے دیا۔ اسبسی نے کہا کہ تیونس اس غیر منصفانہ اور مبہم جنگ میں شرکت نہیں کرےگا۔
.....
/169