15 اپریل 2015 - 20:07
وفاق المدارس شیعہ پاکستان نے؛ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما کی پھانسی کی شدید مذمت کی

وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے رہنماوں نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما کی پھانسی پر سخت رد عمل کا اظھار کیا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حجج الاسلام و المسلمین ریاض حسین نجفی، نیاز حسین نقوی، محمد افضل حیدری اور نصرت علی شاہانی نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما قمرالزمان کی پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا : وطن عزیز کی سالمیت کے لئے جان قربان کرنے والے شہدا کا خون قوم پر قرض ہے۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے رہنماؤں نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے نام تعزیتی خط میں جماعت اسلامی پاکستان اور بنگلہ دیش کے کارکنوں اور قمرالزمان شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا : تحریک پاکستان قربانیوں سے عبارت ہے، جس کے لئے برصغیر کے مسلم عوام نے اپنی جانیں قربان کیں ، مشرقی پاکستان کے محب وطن لوگ خصوصا جماعت اسلامی کے رہنما ملاعبدالقادر اور قمرالزمان پاکستانیوں کے محسن ہیں، جن کی جدوجہد اور قربانیوں کی قدردانی کرنا لازم ہے۔

انہوں نے کہا : چند ماہ سے بھارت نواز بنگلہ دیش حکومت کے ہاتھوں پاکستان کی محبت کے جرم میں جماعت اسلامی کے رہنماوں کی شہادت پر حکومت، سیاسی مذہبی جماعتیں اور سول سوسائٹی نے مجموعی طور پر بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 

.....

/169