اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اپنے ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ یمن کے اندر القاعدہ کو ہتھیار فراہم کررہا ہے، شبوہ صوبہ میں ہتھیاروں کے کئی بنڈل انصار اللہ اور یمنی فوج کے ہاتھ لگ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مقابلے میں القاعدہ کو ہتھیار فراہم کررہا ہے لیکن سعودی ہتھیاروں کی کافی مقدار یمنی فوج اور انصار اللہ کے ہاتھ لگ گئی ہے۔ ادھر سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان مصر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ یمن کے بارے میں مصری حکام سے تبادلہ خیال کریں گے مصر سعودی عرب کا یمن کے خلاف اتحادی ملک ہے۔
.......
/169