14 اپریل 2015 - 14:43
روس: ایس 300 میزائل سسٹم ایران کو دینے کا اعلان

روسی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے جدید ترین میزائل سسٹم " ایس 300" ایران کے حوالے کی جانے کی پابندی اٹھا لی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یہ خبر، روس کی جانب سے اپنے مشرقی اتحادی چین کو " ایس 400" نامی جدید ترین دفاعی سسٹم دینے کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے- اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ان کا ملک، ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی ختم کرانے کی کوشش کررہا ہے- روسی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے پیر کے روز روسی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ ابھی بہت سے مسائل ایسے ہیں کہ جنھیں حل کئے جانے کی ضرورت ہے جن میں سرفہرست ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کے خاتمے کا مسئلہ بھی شامل ہے- انھوں نے کہا کہ روس پہلے ہی مرحلے میں ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی ختم کرانے کی کوشش کررہا ہے- روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک، ایران کے ساتھ سمجھوتے کے دائرے میں کچھ مسائل کا جائزہ لینے کےلئے ممکنہ طور پر اپریل ماہ کے آخر میں اپنا اجلاس تشکیل دیں گے-

.......

/169