اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے پیر کے روز چوہتر صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ سیکڑوں فلسطینی بچے کہ جن میں سے بعض کی عمر صرف گیارہ سال ہے، انتہائی کم اجرت پر اور سخت و دشوار حالات میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے کھیتوں میں اسرائیل کے لئے مزدوری کر رہے ہیں۔ اس رپورٹ میں جو غلط فائدہ اٹھائے جانے کے عنوان سے شائع ہوئی ہے، لکھا ہے کہ یورپ اور امریکہ کے ممالک، ان زرعی اجناس اور پیداوار کی اہم منڈی ہیں کہ جن کی پیداوار صہیونی بستیوں کے کھیتوں میں ہوتی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطی شعبے کی ڈائریکٹر سارا لی ویٹسن کے بقول صہیونی بستیوں میں فلسطینی بچوں کے حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ انہوں نے فلسطینی بچوں سے غلط فائدہ اٹھا کر ان سے اس طرح کی مزدوری کے کام نہ لینے کا مطالبہ کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲