14 اپریل 2015 - 11:27
ایس 300 سسٹم کی فراہمی، امریکہ، اسرائیل کی آہ و زاری

قدس کی غاصب حکومت اور امریکہ سے یہ بات برداشت نہیں ہو رہی ہے کہ روس نے ایران کے لئے ایس تین سو میزائل سسٹم کی فروخت پر عائد پابندی ہٹا لی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاوس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ جان کیری نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلیفونک گفتگو میں روس کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جاش ارنسٹ نے کہا کہ روس کی جانب سے تیل کے بدلے ایران کو مصنوعات اور اناج دینے کا اقدام بھی پابندیوں کے سلسلے میں تشویش کا سبب بن سکتا ہے۔ امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے بھی روس کی جانب سے ایران کے لئے ایس تین سو اینٹی میزائل سسٹم کی فروخت پر عائد پابندی ہٹانے کے فیصلے پر نکتہ چینی کی۔ ادھر صیہونی حکومت کے وزیر یوال اشتاینیتز نے روس کے اس فیصلے کے بارے میں کہا ہے کہ روس کا یہ فیصلہ ایران کے ساتھ مغرب کی مفاہمت کا براہ راست نتیجہ ہے۔ صیہونی حکومت کا یہ وزیر قدس کی غاصب حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاھو کے قریبی ساتھیوں میں سمجھا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲