13 اپریل 2015 - 19:46
شام کے خلاف ایک بار پھر سعودی عرب اور ترکی کا اتحاد قائم

شام میں بشار اسد حکومت کے خاتمہ کے لئے سعودی عرب اور ترکی نے فوجی اتحاد کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اخبار ہافنگٹن پوسٹ کے مطابق سعودی عرب اور ترکی، جو علاقائی رقابت کا تاریخی ماضی رکھتے ہیں، اب شام میں بشار اسد حکومت کے خلاف اتحاد قائم کرنے کے لئے گفتگو کررہے ہیں- قطر کی تجویز پر ان دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان اس سلسلے میں گفتگو ہورہی ہے- بغض ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ترکی کے فوجی اتحاد کے تحت، کہ جس کا مقصد شام میں بشار اسد کے مخالفین کی ہمہ جہتی حمایت کرنا ہے، ترکی سعودی عرب کو زمینی فوج فراہم کرسکتا ہے- اس منصوبے کے تحت سعودی عرب، شام کے خلاف فضائی کاروائی کرےگا- واضح رہے کہ غاصب صہیونی حکومت کو تحفظ دینے کی غرض سے شام میں ایک مغرب نواز پٹھو حکومت کو اقتدار میں لانے کی چار سال کی سرتوڑ کوششوں اور پورے خطے کو داعش جیسے سفاک دہشت گردوں کے اختیار میں دینے کے باوجود سعودی عرب اور ترکی کو بری طرح ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے- سعودی عرب کی جانب سے شام کی قانونی حکومت کا تختہ الٹے جانے کی کوشش ایک ایسے وقت کی جارہی ہے کہ ریاض حکومت یمن کے مفرور اور مستعفی صدر کو اس ملک کا قانونی صدر قرار دے کر منصور ہادی کی درخواست پر یمن کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنارہی ہے- مصر میں محمد مرسی کی قانونی حکومت کو گرانے میں بھی سعودی عرب نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲